سوات(مانند نیوز)سوات تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی مجلس انتظامیہ کا اجلاس 23 تا 25 دسمبر 2022 تنظیم منزل لاہور میں زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال منعقد ھوگا۔ ترجمان تنظیم اساتذہ پاکستان۔تنظیم اساتذہ پاکستان کی طرف سے جاری ہونے والے اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال صدر تنظیم اساتذہ پاکستان نے مرکزی مجلس انتظامیہ کا 3 روزہ اجلاس 23 تا 25 دسمبر بروز جمعہ بمقام تنظیم منزل لاہور میں طلب کیا ہے۔ صدر تنظیم نے ھدایات جاری کیے ہیں کہ تمام صوبائی صدور اور سیکرٹریز سمیت مجلس انتظامیہ کے اراکین اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں گزشتہ سال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ آئندہ سال کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان روز اول سے ہی ملک کے نظریاتی اساس کی حفاظت اور طلباء اور اساتذہ کے حقوق کے لیے جدو جہد میں مصروف عمل ہے۔