ہنگو (مانند نیوز) پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی ازادی اورتحفظ کاماحول فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے۔پولیس سمیت ریاستی ادارے اقلیتوں کےجان ومال وابروکےمحافظ ہیں۔کرسمس کےموقع پراقلیتوں کومبارکباد پیش کرتےہیں۔ان خیالات کا اظہارریجنل پولیس افیسرکوہاٹ ریجن طاہرایوب خان نےپریم نگر ہنگومیں اقلیتی رہنماوں سےخصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ار پی او کوہاٹ طاہرایوب ڈی پی اوہنگوآصف بہادراورڈپٹی کمشنرہنگورفیق مہمندکےہمراہ پریم نگرہنگوپہنچے جہاں پرانہوں نےمندر،چرچ اورگردوارہ کادورہ کیااورسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پراقلیتی کےقومی رہنماتحصیل کونسل کےممبرنعمت کمار،یعقوب مسیحی،فریدسنگھ اوردیگررہنمابھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پرار پی او کوہاٹ نےسیکیورٹی ڈیوٹی پرموجود اہلکاروں سےبھی بات چیت کی اورانھیں سیکیورٹی انتظامات مزیدسخت کرنےکی ہدایت کی۔جبکہ انہوں نےچرچ،مندر اورگردوارہ پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی بھی ہدایت کی۔مشران سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرسمس قومی تہوار ہے اورکرسمس کے موقع پر تمام اقلیتوں کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔ار پی او کوہاٹ طاہر ایوب خان نےکہا کہ اقلیتوں کوپاکستان میں مکمل مذہبی ازادی حاصل ہے اور ان کےجان ومال وابرو کاتحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے انہوں نےکہا کہ اقلیتوں کی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خدمات ہمارے لئے قابل ستائش ہے اور ہم اقلیتوں کی خدمات کااعتراف کرتے ہیں۔اس موقع پرانہوں نے ڈی پی او ہنگوآصف بہادرکوہدایت کی کہ پریم نگرکیلئے سیکیورٹی انتظامات کومزیدسخت کیاجائے اورکرسمس کےموقع پرسیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کیےجائ۔