کابل(مانند نیوز ڈیسک)افغان طالبان کی جانب سے خواتین کے مختلف این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی کے حکم کے بعد 4 این جی اوزنے اپنا آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق این جی اوز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خواتین عملے کے بغیر ضرورت مندوں تک موثر طریقے سے نہیں پہنچ سکتے۔ واضح رہے کہ افغان طالبان نے تمام مقامی و غیر ملکی این جی اوز کو خواتین ملازمین کو کام پر نہ بلانے کی ہدایت دی تھی۔ خواتین کو این جی اوز میں کام کرنے سے روکنے کا حکم نامہ افغان وزارت معاشی امور نے جاری کیا تھا۔ ترجمان وزارت معاشی امور عبدالرحمن حبیب کے مطابق این جی اوز میں خواتین ملازمین تاحکم ثانی کام نہیں کریں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے