بٹ خیلہ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس محمد عارف خان یوسفزئی کے احکامات کی روشنی میں لیویز چیک پوسٹ بٹ خیلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ نور نواز خان کے علاوہ تما م لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان و اہلکاروں،عوامی نمائندوں اور علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ عوامی نمائندوں نے مختلف نوعیت کے مسائل آفیسران کے گوش گزار کئے اور ان مسائل کے جلد از جلد حل کے لئے گزارش کئے۔ اس طرح بعض حل طلب مسائل موقع پر حل کردیے گئے اور کچھ چیدہ مسائل کے حل کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نے ان کو یقین دلایا کہ ان کے یہ مسائل بھی جلد از جلد حل کئے جائیں گے۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے کہا کہ اپ کے پاس کھلی کچہری حکومت کا اچھا اقدام ہیں جس میں کافی مسائل حل ہوجاتے ہیں اور تما م محکمہ جات عوام کو جوابدہ ہوتے ہیں۔علاقہ عمائدین نے کھلی کچہری کے انعقادپر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے