تالاش (مانند نیوز)تالاش اصلاحی جرگہ نے تالاش کو تحصیل درجہ دینے پر صوبائی حکومت اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن  شوکت علی یوسفزئی کے کاوشوں کو سراہا۔ کمشنر ملاکنڈ نے تالاش اصلاحی جرگہ کے منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اس  موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے درمیان صلح کرنا اوران کے تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔ انسان کو اللہ تعالی نے اس لئے اشرف الخلوقات بنایا ہے کہ وہ انفرادی سوچ کے ساتھ اجتماعی سوچ بھی رکھے گا۔ ہمارا دین ہمیں امن اور سلامتی کا پیغام دیتا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تالاش میں جرگہ ہال تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا۔ تقریب میں  ڈپٹی کمشنر دیر پائین کیپٹن رئیٹائرڈ  محمد زبیر خان نیازی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد روغانی، ایڈیشنل آسسٹنٹ کمشنر (ریونیو)  طارق علی خان،، ڈی۔ایس۔پی  پرویز خان، صدر دیر گرینڈ جرگہ صاحب ذادہ محمد یعقوب خان، مفتی عرفان الدین (تحصیل چیرمین تیمرگرہ) جہان عالم (صدر دیر قامی پاصون)، خورشید عالم، سلطنت یار ایڈوکیٹ، فضل خالق (استحکام پاکستان)، محمد ابراہیم (صدر تالاش اصلاحی جرگہ) ڈاکٹر نور محمد جنرل سیکرٹری، ملک تاج محمد سنیر نائیب صدر، ماسٹر عبدالحمید فنانس سیکریٹری سعید الرحمن سیکریٹری اطلاعات وغیرہ نے شرکت کی۔اصلاحی جرگہ کے مشران نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر دیر پائین کو روائیتی چادر اور ٹوپیاں تحفے میں پیش کئے۔بعد ازاں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں انتظامی آفسیرز کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین کیپٹن رئیٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) عبدالولی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) جان محمد اور دیگر تمام اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی،کمشنر نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ انکے فرائض میں عوامی خدمات اولین ترجیح ہونا چاہیے، انھوں مزید کہا کہ سٹیٹ لینڈ پر کسی کیساتھ کوئی کمپرومائیز نہیں ہوگا جبکہ انتظامی افسران ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کرے،کمشنر نے ہدایت کی کہ افسران تمام سرکاری امور جلد از جلد نمٹائیں اور عوام کو اپنی خدمات احسن انداز میں  ڈلیور کریں،انھوں نے کہا کہ انتظامیہ ہر حال میں حکومتی رٹ کو یقنی بنائیں اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے