باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اگلے ماہ 16 جنوری 2023 سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم  کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شوکت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلیننگ نصیر خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو، این اسٹاپ آفیسر، نمائندہ ڈبلیو ایچ او، تحصیلدار ناواگئی، تحصیلدار سالارزئی، ڈی ایچ سی ایس او، اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کو این سٹاپ آفیسر نے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ 5 روزہ انسداد پولیو مہم 16 جنوری سے شروع ہوگی جس میں 5 سال تک عمر کے کل 266324 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام تر تیاریوں پر نظر ثانی کرنے کے بعد پولیو سے متعلقہ افسران محکمہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں کہ 16 جنوری سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر سہولیات بروئے کار لائی جائیں تاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران انکاری والدین کے بچوں کو بھی پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جاسکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے