چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہروز مفتی نے الخدمت سنٹر چترال کا دورہ کیاجہاں انہوں نے صفائی اورسہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی تجاوزات سے متعلق شکایت پر کڑوپ رشت بازار میں زیر تعمیر دوکانون کا تحصیلدار کے ہمراہ معائنہ کیا۔ اور پیمائش کر کے کاغزات محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو بھجوا دیا۔  ٹھکیدار کو مزید کام کرنے سے روک دیا گیا۔اور ہدایت کی گئی کہ کاغزات کے ساتھ افس پیش ہوجائے۔اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ جہاں بھی غیر قانونی تجاوزات ہورہے ہو تو اے سی افس اطلاع کریں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی  جائے گی۔اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II / ایگزیکٹیو مجسٹریٹ لوئر چترال عدنان حیدر ملوکی نے جوٹی لشٹ میں موجود دو پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ جس میں سے ایک پیٹرول پمپ کے گیج میں فرق ہونے اور ساتھ ہی دونوں پمپس میں آگ بجھانے کے آلات  نہ ہونے اور(فارم کے) موجود نہ ہونے پر  دونوں پمپس کو بھاری جرمانہ کیاگیا۔  اے سی  نے پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ گیج میں دوبارہ فرق ہونے اور آگ بجھانے کے آلات نہ رکھنے پر پمپ کو مکمل سیل کرکے جیل  بھیج دیا جائے گا۔ اور (فارم کے) کیلئے ایک مہینے کا وقت دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے