پشاور (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر مردان جمال شاہ مہمند نے کہا  ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت اور بہترین تربیت سے انھیں معاشرے کا مفید رکن بنایا جا سکتا ہے، ہمارے نبی اکرمؐ نے یتیم کے سر پر دستِ شفقت اور کفالت کا درس دیا ہے۔ ہمیں ان بچوں کو آگے بڑھنے کے لیے مواقع کی فراہمی میں کردار ادا کرنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں انجمن سرحدی  یتیم خانہ مردان میں  ایف ایس او آرگنائزیشن کے زیر اہتمام موسم سرما کی جیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفئیر کے اسد خان، ایف ایس او کے صدر ساجد خان اور جنرل سیکرٹری عالمزیب خان بھی موجود تھے،جمال شاہ مہمند نے کہاکہ بے سہارا بچوں کا احساسِ محرومی ختم کرنے کے لیے ان کے ساتھ نرمی سے پیش آیا جائے اور ان کے اداروں میں جا کر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر  یتیم بچوں کی کفالت کیلئے مختلف فلاحی تنظیمیں اور رفاہی ادارے کام کررہے ہیں مگر جس بڑے پیمانے اور منظم طریقے سے انجمن سرحدی  یتیم خانہ دیکھ بھال کررہی ہے وہ قابل تقلید ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے