لاہور(مانند نیوز ڈیسک) بزرگ سیاستدان تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری لاہورمیں  انتقال کرگئے۔ذرائع کے مطابق سردار جعفر خان لغاری کا انتقال صبح 8 بجے ہوا۔ وہ طویل عرصہ سے کینسر میں بھی مبتلا تھے۔سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 کے منتخب ایم این اے تھے۔ 2018 کے الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ(ن)چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف  میں شمولیت اختیار کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بیان میں کہا کہ جعفرلغاری کی رحلت کے بارے میں جان کر رنجیدہ ہوں۔ ان سے گزشتہ چار دہائیوں سے رفاقت تھی۔ بدقسمتی سے نہایت مزاحمت کے باوجود وہ سرطان (کینسر)کو نہ پچھاڑ سکے۔میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ رب العزت انہیں اس صدمے کا بوجھ اٹھانے کی قوت اور صبرِجمیل عطا فرمائیں!۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے