اپر چترال (مانند نیوز)محمد علی نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا منصب سنبھال لیا انہوں نے بطور ڈپٹی کمشنر دوسری مرتبہ اپر چترال میں اپنا منصب سنبھال لیا۔ نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر محمد علی نے سٹاف ممبرز کے ساتھ تعارفی نشست میں کہا کہ چونکہ اپر چترال ایک نوزائیدہ ضلع ہے اس کی تعمیر و ترقی میں ہمیں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور اس کی ترقی میں ہمیں سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپر چترال کے عوام کی دعاوں کا نتیجہ ہے کہ صوبائی حکومت نے مجھے دوسری مرتبہ اپ کی خدمت کے لئے تعینات کیا ہے۔