دیر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک کے خصوصی احکامات کے روشنی میں تحصیلدار شفیع الرحمٰن نے دیر بازار کا دورہ کیا۔ مین بازار سے غیر ضروری تجاوزات ہٹادیے اور تجاوز کنندگان کو خبردار کیا گیا کہ آئندہ کیلئے تجاوز نہ کریں تاکہ عوام کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ ھو۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہوگی۔