سوات(مانند نیوز)سوات  نو تعینات ڈائریکٹر یوڈا سوات مہران خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا‘ چارج سنبھالتے ہی محکمے کے آفسران کی میٹنگ طلب‘ اہم اُمور پر تبادلہ خیال‘ ڈائریکٹر مہران خان کا محکمے اور کانجو ٹاؤن شپ کے مسائل حل کرنے کا عزم‘ تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونیوالے ڈائریکٹر اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سوات مہران خان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے‘ چارج سنبھالتے ہی ڈائریکٹر مہران خان نے محکمے کے آفسران کا اجلاس طلب کرلیا‘ اجلاس میں محکمے کے آفسران نے ڈائریکٹر یوڈا سوات کو محکمے کے اہم اُمور کے حوالے سے بریفنگ دی‘ ڈائریکٹر یوڈا سوات مہران خان نے محکمے کے جاری پریس ریلیز میں مؤقف اپنایا کہ محکمے اور کانجو ٹاؤن شپ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اُٹھائینگے‘ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کانجو ٹاؤن شپ کے دیرینہ جلد از جلد حل کرنے کیلئے کوشش کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے