اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے مریم نوازشریف کو (ن)لیگ کی سینئر نائب صدر مقرر کردیا۔مریم نوازشریف کی تعیناتی فوری طور پر نافذالعمل ہو گی۔پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی۔ مریم نوازشریف بطور چیف آرگنائزر پارٹی کو تمام سطحوں پردوبارہ منظم کرنے کے لئے مجاز ہوں گی۔ میاں محمد شہبازشریف کے دستخط کے ساتھ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی آئین کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے مریم نواز کو فوری طور پر پارٹی کی سینئر نائب صدر تعینات کردیا ہے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ وریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مریم نوازشریف کو نئی تعیناتی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میاں محمد شہبازشریف نے بطور پارٹی صدر، پارٹی قائد میاں محمد نوازشریف کی مشاورت کے ساتھ مریم نوازشریف کی بطور سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر تعیناتی کی منظوری دی ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا۔ شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا۔نوٹیفکیشن پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پارٹی کا چیف آرگنائزربھی مقرر کر دیا۔پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی۔ مریم نواز شریف تمام سطحوں پر پارٹی کو دوبارہ منظم کریں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے