کوہاٹ (مانند نیوز)ایس ایچ او جرما وقار آفریدی کی قیادت میں پولیس نے انڈس ہائی وے پر منشیات سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔پولیس ٹیم نے مسلم آباد چیک پوسٹ پر کارروائی میں فلائنگ کوچ گاڑی سے منشیات سمگلر کو چرس کی بھاری کھیپ سمیت دھر لیا۔کامیاب کارروائی میں پکڑے گئے منشیات سمگلر سید امین ولد خیوہ خان سکنہ باڑہ خیبرکے قبضے سے مجموعی طوپر6900گرام چرس برآمدہوئے۔کارروائی میں پکڑے گئے بین الاضلاعی منشیات سمگلر نے چرس جسم کیساتھ باندھ رکھی تھی۔پکڑی گئی چرس خیبر سے جنوبی اضلاع کو سمگل کی جارہی تھی جسکا گرفتار سمگلر نے اعتراف کرلیا ہے۔زیر حراست ملزم کے خلاف تھانہ جرما میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔