ہنگو(مانند نیوز)ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی نذیر خان کا پولیس لائن بابر میلا ہیڈ کوارٹر کے سنگ پہاڑ پر واقع چیک پوسٹوں کا وزٹ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان نے سنگ پہاڑ پر واقع چیک پوسٹوں کا وزٹ کیا اور چیک پوسٹوں کے اطراف میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایت جاری کئے۔جبکہ چیک پوسٹوں کے رہائشی بیرکوں کا معائنہ بھی کیا اور صفائی ستھرائی کی خاص طور پر تاکید کی گئی۔ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس اہلکاروں کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے اور اپنے تحفظ کی خاطر بلٹ پروف ہلمٹ، جیکٹ کا استعمال کریں،مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھیں اور دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال پر مکمل پابندی ہیں اگر ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی کی گئی تو ایسے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس محافظ فورس ہے۔عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،عوام کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے اور ان کے ساتھ شفقت سے پیش آئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے