دیر (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیر پائین کا ٹمبر مافیا کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی۔کاروائی کے دوران 7 ڈائنہ اعلیٰ قسم کے سلیپرز سرکاری تحویل میں لی۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی کا ڈویژنل فارسٹ آفیسر شاہ خالد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال، تحصیلدار خال، ایس۔ ایچ۔او خال اور دیر لیویز کے ہمراہ طورمنگ میں ٹمبر مافیا کے خلاف بڑی پیمانے پر کاروائی کی۔ انہوں نے کاروائی کے دوران 7 ڈائنہ اعلیٰ قسم کے سلیپرز سرکاری تحویل میں لی۔ ٹمبر سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف فارسٹ آرڈئینینس 2002 کے تحت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ڈی سی نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر شاہ خالد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال کو فارسٹ چیک پوسٹ کی مسلسل نگرانی اور ٹمبر سمگلنگ کے روک تھام کے حوالے سے آحکامات جاری کئے۔ ڈی سی نے کہا کہ جنگلات ہماری قومی دولت ہے اور کسی کو جنگلات تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اور جنگلات کی ہر قیمت پر تحفظ کریں گے کیونکہ جنگلات ہماری قیمتی قومی اثاثہ ہیں جوکہ ماحولیات کے لیے بھی اشد ضرروی ہیں۔ جنگلات کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہیں۔