شانگلہ(مانند نیوز)تحریک انصاف کے سنیئر رہنماو صوبائی وزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ملک انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے،پوری دنیا میں پاکستان کے اثاثے نیلامی کے قریب ہیں ان نالائقوں نے پوری دنیا میں پاکستان کو تنہا اور رسوا کردیا۔جعلی پارلیمنٹ کا خاتمہ نئے الیکشن کرانا چاہئے۔پچھیس سال پہلے شانگلہ سے الیکشن لڑا اس وقت عمران خان کہتے تھے کہ سارے چور ایک ہوجائنگے تب بھی ان کا مقابلہ کرونگا،انھوں نے پاکستان لو لوٹا اور اب ہمدردیاں کررہے ہیں،دگھلاپن پالیسیوں سے عوام اب مزید دھوکا نہیں ہونگے۔ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اوراب پاکستانی عوام ان لُٹیروں کوآئینہ دیکھا دے گی۔آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف ملک گیر کلین سویپ کرکے صوبوں اور وفاق میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنا کر عوامی مسائل حل اور ملک کو دلدل سے نکالے گی۔اس وقت عوام شدید بے چینی سے گزر رہی ہے،معیشت دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہیں اور یہ پی ڈی ایم کا ٹولہ عمران خان کے خلاف سازشون میں لگے ہیں ان کی ہر سازش ماضی کی طرح ناکام اور بے نقاب ہوگا،کل ایک دوسرے کو چور ڈاکو اور ملک دشمن کہنے والے آج ایک صف میں کھڑے ہیں جبکہ ان کو آئینہ دیکھانے والا عمران خان اور ان کے ٹائیگرز ان لُٹیروں کیلئے کافی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کے روز دورہ شانگلہ کے موقع پر شاہپور میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جلسے سے تحصیل ناظم الپوری وقار احمد خان،حبیب الرحمان طوفان،اختر علی چٹان،شیرباچا،عباس شاہپوری اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین نعمان خان اپنے خاندان،ساتھیوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیاجس کو شوکت یوسفزئی و دیگر نے پارٹی کیپ پہنائے اور انھیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ میں ترقیاتی منصوبوں سے مخالفین سخت پریشانی سے دوچار ہے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرکے۔ عوام بیدار ہو چکے ہیں اور وہ عمران خان کے ساتھ ہے۔شانگلہ میں عوام پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اسلئے جوق تر جوق شمولیتے جاری ہیں۔ شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ شانگلہ سے پلاسٹک پائپ بجلی کے کمبھو اور ایکسویٹر کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے عوام ووٹ اب خدمت کی بنیاد پر دینگے، شانگلہ میں کاموں کا جھال بچھا دیا ہے تعلیمی اور سیاحتی میدان میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے مواصلات کا نظام بہتر کیا جارہا ہے صوبائی حکومت کا مشن یے کہ پسماندہ اضلاع کو ترقی یافتہ اضلاع کی فہرست میں شامل کریں اس سلسلے میں وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان بھرپور دلچسپی لے رہی ہے موجودہ حالات میں ملک بد ترین مالی مشکلات سے دوچار ہے ایمپورٹڈ حکومت اپنی کرپشن کے کیسز ختم کرنے میں لگی ہوئی ہے جب کہ ان کو ملک وقوم کا کوئی فکر نہیں ضمنی انتخابات میں عوام نے 14 جماعتوں کو مسترد کیا ہے اور آئندہ عام الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک میں حکومت بنائیگی عمران خان کی قیادت میں عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کرینگے۔ہمارے مخالفین صرف تنقید اور پراپیگنڈے کررہے ہیں ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں،شانگلہ کو ترقی دینے کیلئے ان کے پاس کوئی وژن نہیں۔گزشتہ پچیس سالوں میں جو اقتدار میں رہیں انھوں نے شانگلہ کیلئے کچھ نہیں کیا جسکی کی وجہ سے شانگلہ مشکلات کی دلدل میں پھنسا رہا۔آج اللہ کے فضل سے شانگلہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور یہ عمل جاری رکھا جائے گا۔پائپ اور ایکسیویٹر کے بجائے عملی ترقی ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں شانگلہ کو پسماندہ رکھنے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا،انھوں نے کہا کہ شانگلہ کو صوبے کے دیگر ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں پینے کے صاف پانی اور سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکلات ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان علاقوں میں تعلیمی اداروں کا قیام،سڑکوں کا جال بچھانا اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ان کی کوشش ہے کہ ان علاقوں میں ڈسپنسریاں اور بی ایچ یوز بھی قیام کریں۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے کانا کو تحصیل کا درجہ دے دیا ہے اور شانگلہ ڈیولپمنٹ آتھارٹی اور یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہیں،اس سے شانگلہ کے عوام کی تقدیر بدلے گی اور عوام کو آسانیاں ہوگی۔۔