مالاکنڈ (مانند نیوز) نو تعینات ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ارشد قیوم برکی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے ویژن کے عین مطابق عوام النا س کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا اولین ترجیح ہوگی۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے اور عوام کو جائز قانونی مدد بلاکسی تاخیر کے فراہم کی جائیگی۔ انھوں نے مزیدکہا کہ میرے دفتر میں لاپروا اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں اور بدعنوان اہلکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں اور کارسرکار میں دلچسپی لینے اور فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ اس موقع پر نوتعینات ڈی سی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لوئر چترال کی تعمیر وترقی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے