مالاکنڈ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر دیر پائین / کمانڈنٹ دیر لیویز کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی نے تمام انچارج دیر لیویز چیک پوسٹوں کو ہدایات جاری کی تھی کہ تمام روٹس پر اشیائے خوردونوش اور غیر معیاری خوراک کی ترسیل پر خصوصی نظر رکھیں۔ دیر لیویز کے اطلاع پر تیمرگرہ میں راولپنڈی سے کنٹینر کے ذریعے سرکاری آٹا  سمگل کرنے کے لیے آٹے کے 650/600 بوریوں سے بھرا ایک کنٹنیر پکڑا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ شہزاد خان نے سمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی۔ تمام آٹے کے بوریوں کو سرکاری تحویل میں لے کر سرکاری آٹے کے سمگلنگ میں ملوث افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ متعلقہ گودام کو سیل کیا گیاہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق پنجاب سے سرکاری آٹا براستہ دیر پائین باجوڑ کو سمگل کیا جارہا تھاجس کو گودام میں دوسرے برانڈ کے بوریوں میں بند کرکے مہنگے ریٹس پر فروخت کرنا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے