بریکوٹ (مانند نیوز) ریسکیو1122کےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی ہدایت پر شیفٹ انچارج نیاز محمد نے سٹیشن 11 سٹیش 33 اور کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور ریسکیو اہلکاروں کی حاضری، یونفارم، ڈسپلن ، وہیکلز کی مختلف ایمرجنسی آلات کی صفائی اور ادویات کو چیک کیا۔ آن کال آفیسر شیفٹ انچارج نیازمحمد کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے. انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کو ہدایت جاری کی کہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے 24/7 الرٹ رہےاور عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں۔