کابل (مانند نیوز) افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں ملوث داعش کے دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان فورسز نے کابل اور صوبے نمروز میں داعش کے مختلف ٹھکانوں پر کارروائی کی ، کارروائی میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک اور سات کو گرفتار کیا گیا۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں ملوث داعش کے دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ افغان فورسز نے داعش کےخطرناک نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں کیں ، یہ دہشت گرد پاکستانی سفارت خانے اور کابل ہوٹل میں چینی باشندوں پر حملے میں ملوث تھے۔

یاد رہے دو دسمبر کو کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ ہوا تھا جس میں سیکورٹی گارڈ زخمی ہو ا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے