پشاور(مانند نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مردان انجئینر سید شاہ زیب کی سربراہی میں ڈی سی آفس میں مردان کے ہائی رسک یونین کونسلز کے غیر سرکاری تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مردان انجئینر سید شاہ زیب نے یونین کونسلز کی سطح پر سول سائٹی کی بہتر کارکردگی،پولیو سے انکاری والدین کو قائل کرنے اور پولیو ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر سماجی و فلاحی تنظیموں کی خدمات کو سراہا۔اس دوران ہائی رسک یونین کونسلز سے آئے ہوئے غیر سرکاری تنظیمو ں میں اعزازی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مردان انجئینر سید شاہ زیب نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں یونین کونسلز کی سطح پر سول سوسائٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں۔انھوں کے تقرب میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے اپیل کی کہ 16 جنوری سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔ای پی آئی کوآرڈینیٹر ضلع مردان ڈاکٹر امتیاز علی نے تقرب میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ اپنے پیدائش سے دو سال تک کے عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں اور اس میسج کو کمیونٹی تک بھی پہنچائیں۔ اس دوران ڈسٹرکٹ ای پی آئی کوراڈئینیٹر مردان ڈاکٹر امتیاز علی، این سٹاف آفیسر ڈاکٹر عمر شریف، ڈاکٹر سباون پی ای آئی کورآڈینیٹر،ڈی ایچ سی ایس اوز زوار حسین اور بخت زمان بھی موجود تھیں۔ تقریب کے دوران مردان کے مختلف سماجی آرگنائزیشن،لوکل آرگنائزیشن،یوتھ ولنٹئیر ٹاسک فورس کے ممبران اور مختلف یونین کونسلز سے آئے ہوئے بااثر افراد نے شرکت کیں۔تقریب کے آخر میں پولیو مہم کے دوران بہتر خدمات کا مظاہرہ کرنے والے بااثر افراد میں اعزازی سرٹفکیٹس بھی تقسیم کی گئی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے