راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوگئی، فن گداگری میں حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ پاکستان کی سیاست میں 100 دن اہم ہیں، غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے، 77 وزرا موج میلہ کر رہے ہیں، اپنے ڈالر لانے کے بجائے یہ ڈار کو لے آئے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں فیصلہ عمران خان کا ہوگا، الیکشن ہر قیمت پر ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے