شانگلہ(مانند نیوز)دولت کلے مین روڈ کی عدم تعمیر اور مبینہ کرپشن کے خلاف اہلیان علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ،الپوری بشام مین روڈپر دھرنہ۔بیلے بابا میں عوام نے مین روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے احتجاجاً بلاک کردیا تھا۔اہلیان علاقہ دولت کلے کا مظاہرے سے کہنا تھا کہ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے دولت کلے مین روڈ کیلئے اپنے فنڈ سے تین کروڑ چیالیس لاکھ روپے فنڈز دئے تھے متعلقہ ٹھیکیدارشریف اللہ نے اس روڈ میں ناقص کٹائی کرکے روڈ کو ویران چوڑ کر فرارہوا ہے۔مظاہرے کی قیادت معروف سیاسی و سماجی شخصیت،غوربند کے نوجوان رہنماء انور علی غوربندی،فرزند علی ایڈوکیٹ کررہے تھے جسمیں مقامی تاجروں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ بیلے بابا بر بازار میں شٹرڈوان رہا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو سال پورے ہونے کے باوجود نہ تو ڈپٹی کمشنر اور نہ سی اینڈ ڈبلیو کا کوئی پتہ نہیں ہیں، نہ انجینئرکو زحمت ہوئی کہ اس روڈ کے وزٹ کیلئے آئے اور نہ ہی ٹھیکیدار کام شروع کررہاہے۔ عوام کا کہنا ہیں کے ہمارے زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا کر اب اگر کام جلد شروع نہ کیا گیا تو انشاء اللہ جلد ایک نیا اقدام ہوگا اور زمہ داری ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور سی اینڈڈبلیو اورٹھیکیدارشریف اللہ پر ہوگی۔اہلیان دولت کلے کا کہنا تھا کہ پہلے سڑک کے تعمیر کا مسئلہ تھا،صوبائی وزیر نے سڑک منظور کی مگر بدقسمتی سے شانگلہ میں ٹھیکیدارمافیا اتنی مستحکم اور مضبوط ہے کہ نہ تو کوئی محکمہ ان کے خلاف کاروئی کرسکتی ہے اور نہ انتظامیہ۔اس وقت سڑک کھنڈر میں تبدیل ہوچکا ہے،اب گاڑی کیا اس سڑک پر پیدل سفر کرنا بھی مشکل ہے،دولت کلے سڑک کے خستہ حالی ٹھیکیدار کی من مانی اور اس سے لوگوں کو ہونے والے نقصانات پر باربار انتظامیہ،محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے ایکسین اور منتخب نمائندوں کوبارباراگاہ کرتے رہیں مگر کوئی تس سے مس نہیں ہوررہا۔عوام اب مزید اس سڑک کے نقصانات اور اہلیان علاقہ مزید مشکلات برداشت نہیں کرسکتے اس سے تو پرانی سڑک بہترتھی کم از کم اس پر تو پیدل سفر کرنے میں دشواری نہیں ہوتی تھی اور ٹریکٹر اور جیپ کیلئے وہ سڑک نعمت تھی۔دو سالوں سے اہلیان دولت کلے اور ان سے منسلک بالائی علاقوں کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز شانگلہ ٹھیکیدار شریف اللہ کی پشت پناہی کررہی ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی ہیں۔گزشتہ دو سالوں سے ضلعی انتظامیہ،متعلقہ محکمے کو لگاتار سڑک کی تعمیر میں سست روی اور ٹھیکیدار کے فرار ہونی کی بتارہے ہیں تاہم ان کی طرف سے کوئی پیش رفت اب تک نہ ہوسکی۔مظاہرین سے ڈی ایس پی محمد عباس کی کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنہ احتجاج عارضی طور پر ختم کیا گیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے