شیرگڑھ (مانند نیوز) پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیرمین محمود خان اچکزئی پارٹی کے رہنماء مرحوم عیسیٰ خان باچا کی فاتحہ خوانی اور غمزدہ خان کے ساتھ تعزیت کیلئے شیرگڑھ پہنچے فاتحہ خوانی کی اور کچھ دیر کیلئے مرحوم کے سوگوار خاندان کے ساتھ ٹھرے تفصیلات کے مطابق پختون خواہ ملی عوامی کے مرکزی چیرمین محمود خان اچکزئی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری موسی باچا کے چھوٹے بھائی اور پارٹی کے سابق امیدوارپی کے 55 مرحوم عیسیْ خان باچا کی فاتحہ خوانی اور مرحوم کے سوگواران کے ساتھ تعزیت کیلئے شیرگڑھ میں مرحوم شیرین باچا کی رہائشگاہ پر تشریف لے آئے اس موقع پر انہوں نے مرحوم عیسی ْخان باچا کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے فاتحہ خوانی اور مرحوم کے بڑے بھائی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری موسی باچا اور مرحوم کے سوگواران کے ساتھ تعزیت کی وہ کچھ دیر کیلئے مرحوم کے بھائی موسی باچا اور دیگر سوگواران کے ساتھ کچھ دیر کیلئے ٹھرے انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے ساتھ گفتگو کرنے سے معزرت کرتے ہو کہا کہ میں اپنے بھائی مرحوم شیرین باچا کے بیٹے عیسیٰ خان باچا کی فاتحہ خوانی کیلئے آیا ہوں لہذا اس موقع کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا ہوں اور اس سلسلے میں معزرت خواہ ہوں۔