پبی (مانند نیوز)متحدہ مائنز ورکرز تنظیموں کا پاکستان مائن ورکرزفیڈریشن کے زیر اہتمام اہم اجلاس پبی سٹیشن ضلع نو شہرہ میں زیرصدارت صدر پاکستان مائنز ورکرز فیڈریشن و جنرل سیکرٹری کول مائن چراٹ نوراللہ خان یوسفزئی منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی راسعیدخٹک چیئرمین پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن پنجاب اور محفل گرامی حافظ عبدالرحمن اور سرزمین افغانی تھیاجلاس میں پنجاب سے راسعیدخٹک بمعہ ٹریڈیونین نمائندگان چواہ سیدن شاہ حافظ عبدالرحمن چیئرمین پہاڑی مزدوراتحادیونین CBA سرگودھا، چوہدری طارق جاویدسندھو۔خیبرپختونخوا سےPMWF کا صدرنوراللہ خان یوسفزئی۔سرزمین افغانی جنرل سیکرٹری۔ انفارمیشن سیکرٹری سردارعلی یوسفزئی، ٹریڈیونینزنمائندگان صدرگل نواب۔نورلاسلام۔احسان اللہ۔عمرزیب مشوانی سمیت بڑی تعداد میں مائن ورکرزنے شرکت کی اجلاس سے مہمان خصوصی راسعیدخٹک چیئرمین پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن پنجاب حافظ عبدالرحمن اور سرزمین افغانی راسعیدخٹک حافظ عبدالرحمن چیئرمین پہاڑی مزدوراتحادیونین CBA سرگودھا، چوہدری طارق جاویدسندھو صدرنوراللہ خان یوسفزئی۔سرزمین افغانی صدرگل نواب،نورلاسلام،احسان اللہ سمیت دیگر قا ئدین نے خطاب کیا اور مزدوروں کے لئے مفاد اور ان کے مسا ئل کے حل کے لئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی خطاب کئے اجلاس میں قرارداد پاس کی گئی کہ مائن ورکرز کے جانوں کو تحفظ دینے کے لیئے عملی اقدامات کئے جائے۔پاکستان کے مائنگ سیکٹر میں آئے دن حادثات رونما ہوتے ہیں۔ لیکن اب تک کسی ملزم یا مجرم کوسزانہیں دی گئی آئندہ کے لئے غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف FIR کا اندراج کیاجائیگا۔مائن ورکرز میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کیلئے مہم چلائی جائے گی۔ اورمختلف مائنگ فیلڈ میں اجلاس منعقدکئے جائیں گے اور بہت جلد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیاجائیگا