پبی (مانند نیوز)تھانہ اکبرپورہ پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرجواء کھیلنے والے ملزمان گرفتار کر لئیے۔داوء پر لگی رقم، مرغ بطور ثبوت قبضہ پولیس کئے گئے۔مقدمہ درج کئے ہدایت شاہ خان ایس ایچ او اکبرپورہ معمول کی گشت پر تھا کہ اطلاع ملی کہ سید گل آباد کے کھیتوں میں کچھ اوباش نوجوان مرغوں کو لڑوا کر جواء کھیل رہے ہیں۔اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طورپر نصیر خان PASI نفری کو ہمراہ لیکر چھاپہ مار کر ملزمان راشد،ذوالفقار،شاہ منصور اور بلال ساکنان پبی کو گرفتار کئے داو پر لگی رقم،مرغ اور دو عدد موٹر سائیکلیں قبضہ پولیس کرکے ملزمان کو تھانہ اکبرپورہ منتقل کرکے مقدمہ درج کر دیا گیا۔