بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک)عمران خان کی کال پر کمرتوڑ مہنگائی اور شدیدترین بدامنی کے خلاف احتجاج جاری رہیگا، آئندہ مظاہرہ ملاکنڈ فورٹ کے سامنے کریں گے، ایمپورٹڈ کو لانے کے لیے منتخب حکومت کے خلاف سازش میں شریک مہنگائی کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر شکیل خان اور ایم این اے جنید اکبر نے بٹ خیلہ میں مہنگائی اور بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مظاہرین نے احتجاجی جلوس کی شکل میں بٹ خیلہ بازار سے ہوتے ہوئے پریس کلب تک ریلی نکالی اوروفاقی حکومت، ان کے سپورٹرزکے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے مظاہرہ میں ایم این اے اور صوبائی وزیر شکیل خان کے علاوہ سٹی صدر اکرام خان تحصیل بٹ خیلہ کے چئیرمین ناصر علی خان، بائیزی کے چئیرمین افضل حسین اور سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کی منتخب حکومت کے خلاف ایمپورٹڈ کا ساتھ دیا، وہ عمران خان پر مہنگائی کا الزام لگارہے تھے مگر اس وقت مہنگائی انتہائی بلندی پر ہے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لیے تر کر خود کشیوں پر مجبور ہیں، اس لیے موجودہ ایمپورٹڈ حکمران فوری طور پر ملک میں ازادانہ انتخابات کا اعلان کرکے اقتدار منتخب جماعت کے حوالے کریں، انہوں نے کہا کہ پارٹی کی کال پر ان کے احتجاج موجودہ حکومت اور مہنگائی کے خاتمے تک جاری رہیگا۔  

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے