بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک)ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ ملاکنڈ نے منشیات کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو پانچ پانچ سال قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ چھ ماہ کی قید سزا بھگتنا پڑے گی۔تفصیلات کے مطابق لیوی پوسٹ بٹ خیلہ کے پوسٹ کمانڈر عمر واحد نے 28 جولائی 2022 کو ملزمان خان زادہ ولد اطلس خان ساکن پشاور اور عمران خان ولد معتبر خان اف بٹ خیلہ کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلو ہیروئن اور تقریبا پانچ کلو چرس برآمد کرکے کیس ایم سی ٹی سی / ایڈیشنل سیشن جج رشید اللہ کنڈی کے عدالت میں داخل کیا، گزشتہ روز وکلاء کے دلائل مکمل اور جرم ثابت ہونے پر معززعدالت نے دونوں ملزمان کو پانچ پانچ سال قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی، ملزمان کو دفعہ 382-B کا فائدہ د یا گیا ہے۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے