ایبٹ آباد(مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ارشد ایوب خا ن نے کہا ہے کہ مرکزی امپورٹڈحکو مت جان بوجھ کر این ایف سی ایوارڈ کی مد میں واجب الادا خیبر پختونخوا کے 190ارب روپے ادا نہیں کر رہی جس کی وجہ سے صو بے میں معاشی مشکلات درپیش ہیں۔ 35ارب روپے گندم اور 30 ارب روپے کے انصاف صحت کارڈ پر صو بائی حکو مت جو سبسڈی دے رہی تھی اس میں صو بائی حکومت کومشکلات پیش آرہی ہیں جس سے عام آدمی متاثر ہو رہا ہے۔ مرکزی حکو مت خیبر پختونخوا کے عوام کو پی ٹی آئی کا سا تھ دینے کی سزادی رہی ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے 47کروڑ روپے کی لا گت سے ڈگری کالج کوہالہ بالا کے سنگ بنیاد،55لا کھ روپے کی لا گت سے پی سی سی روڈ نیلاں ہلی،83لا کھ روپے کی لا گت سے 4عددوائریش بریج اور50لا کھ روپے کی لا گت سے تعمیر ہونے والی فلڈپروٹیکشن وال نیلاں ہلی کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خا ن، رہنماء تحریک انصاف یوسف ایوب خا ن،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین محمد بلال،ایکسین ایریگیشن تیمور خان،دیگرمحکمو ں کے افسران،ویلج کو نسلز کے سربراہوں کے علاوہ اپر خان پور کے تما م دیہات کے عوام بھی مو جود تھے۔صو با ئی وزیر ارشد ایوب خا ن نے کہا کہ یہ عام کا لج نہیں ہو گا بلکہ اس میں بی ایس،ایم ایس کے ساتھ ساتھ ٹیکنکل تعلیم بھی دی جائے گی اور یہاں طلباء اور طالبات دونوں اعلی تعلیم حا صل کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ جب لڑکوں کے ساتھ یہاں کی لڑکیاں بھی اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو نگی تو ان کے خاندانوں کی زندگی بدل جا ئے گی۔انہو ں نے کہا کہ ہمیشہ انسانو ں کی ترقی تعلیم سے ہی ہو تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج کا قیام ایسا منصو بہ ہے جس کی بدولت علاقے کے عوام آنے والی نسلوں میں تبدیلی اور خوشحالی پا ئیں گے۔انہوں نے محکمہ مواصلا ت و تعمیرات کو ہدایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ مقرر وقت میں اس کالج کے کا م کو مکمل کیا جا ئے تاکہ یہا ں فوری کلاسوں کا اجراء ہو سکے۔انہو ں نے کہا وہ وقت دور نہیں جب یہاں رہنے والوں کے بچے جرنیل،ڈا کٹرز،انجئیرزپیدا بنیں گے۔انہو ں نے کہا کہ اس طرح کے اداروں کے قیا م سے دور رس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔صو با ئی وزیر نے کہا کہ ہمارے4سا لہ دور میں اس علاقے میں اتنے ترقیاتی کا م ہو ئے جتنے پا کستان قائم ہو نے کے بعد 71سا لو ں میں نہیں ہو ئے۔انہو ں نے کہا کہ 2018کے الیکشن سے قبل بھی یہاں سے 71 سالو ں میں یہاں کے عوام اپنے نما ئندے منتخب کر کے بھیجتے رہے مگر یہ نمائندے ہمیشہ عوام سے جھوٹے وعدے کر تے رہے اور یہاں کے عوا م کو سبز با غ دیکھا تے رہے۔انہوں نے کہا جس طرح یہاں کے عوام نے مجھے عزت دی اور اپنے قیمتی ووٹ سے نوازا یہاں کے عوا م کا مجھ پر بڑا احسان تھا میں ہمیشہ اس کو یاد رکھونگا۔انہوں نے کہا کہ آنے وا لے الیکشن میں آپ اپنے علا قے کی تعمیر و ترقی کو مدنظر رکھتے ہو ئے اپنا قیمتی ووٹ دیں اور میں انشااللہ عوا می خد مت کی بنیاد پرآپ عوا م کے پا س آؤنگااور ہمارا خاندان ہمیشہ آپ کی خدمت کر تا رہے گا۔ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے سابق صو با ئی وزیر و رہنماء تحریک انصا ف یو سف ایوب خا ن نے کہا کہ 2018سے آج تک اس علاقے میں جتنے ترقیا تی کا م ہو ئے اتنے گزشتہ71 سالوں میں نہیں ہو ئے۔انہوں نے کہا کہ جاگتی قومیں ہمیشہ کا میابی حاصل کر تی ہیں جب کہ سوئی ہو ئی قومیں ہمیشہ پیچھے رہتی ہیں یہ کا لج اس علاقے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گاجس کی بدولت یہاں کے باسیوں کے بچے اور بچیاں اعلی تعلیم سے آراستہ ہو نگے جس کی وجہ سے یہاں پر ترقی کے ایک نئے دورکا آغاز ہو گا۔انہو ں نے کہا کہ2018کے الیکشن سے قبل71سا لو ں میں یہاں پر کوئی بھی ترقی کا کام نہیں تھا ہر طرف پسماندگی ہی پسماندگی تھی اس سے قبل یہا ں تعلیم،صحت،بجلی پینے کا پا نی سڑکیں اور دیگر سہو لیات نہیں تھیں یہاں کی عورتیں میلوں دور سے پینے کے لئے پا نی سروں پر اٹھاکر لا تی تھیں عمر ایوب نے یہاں پر بجلی کے وولٹج میں بہتری سے لیکر نئی بجلی کی لا ئین،ٹراسفامر زجیسے مسائل کا خا تمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈھا ئی ارب روپے کی لا گت سے کو ہالہ شاہ مقصود لورہ چو ک سڑک کی تعمیر، 10 کروڑ کی لاگت سے کو ہالہ سے پیر سوہا وہ اور پیر سوہاوہ تا اسلام آباد سڑک کی تعمیر انٹر میڈیٹ کا لج کا قیا م، آج 47کروڑ روپے کی لا کت سے ڈگری کا لج اس پسماندہ علاقے کی ترقی کے نمایاں منصوبے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب اس علا قے کے لو گوں کی بڑی بد قسمتی ہو گی کہ اپنے بچوں کو تعلیم نہ دلا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ان چار سالوں میں اپر خان پور میں ایسا کو ئی بھی گاؤں نہیں ہے جس میں سڑکو ں کی تعمیر نہ ہو ئی ہواسی طرح پرائمبری،مڈل ہا ئی،ہا ئیر سکنڈری سکو لوں کا قیا م عمل میں لایا گیا جب کہ اس سے قبل پو ری تحصیل خا نپور میں لڑکیوں کا کوئی کا لج نہیں تھا۔وہ بھی ان ہی چار سالو ں میں قائم کیا۔تحصیل خان پور کا قیا م،تحصیل بلڈنگ خان پور کی تعمیر اسی طرح چھو ئی تا اسلا م آباد 41کروڑ کی لا گت سے سڑک کی تعمیرجا ری ہے۔انہوں نے کہا کہ ان چار سالو ں میں تحصیل خا ن پور میں صرف تعلیم کی مد میں 70کروڑ روپے کے کا م ہو ئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ اسی سا ل ہری پور میں میڈیکل کا لج،ڈینٹل کا لج اور نرسنگ کا لج کی کلاسوں کا اجراء ہو گا۔انہوں عوا م سے کہا کہ آپ خود اندازہ لگائیں جتنے تر قیا تی کا م ہمارے چار سالہ دور میں ہو ئے اتنے گزشتہ71 سالو ں میں نہیں ہو ئے۔انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ ضلع ہر ی پور کا سب سے خو بصورت علا قہ ہے مگر بد قسمتی سے سب سے پسماندہ تھا اس کی ترقی پر کسی نے توجہ نہیں دی ہمیشہ یہاں سے آپ کا نمائندہ منتخب ہو تا رہا اور اس علا قے کے عوا م سے دھو کہ کر تا رہا مگر اب ہمارے یہ نوجوان با شعور ہیں یہ کسی کے دھو کے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے دور میں اپنا حق نما ئندگی ادا کیا تو اب ہمارا بھی حق ہے آپ پر۔