پشاور(مانند نیوز)قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب احمد خان شیرپاو نے کہاہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انتخابات کرانا مسائل کا حل نہیں۔مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا۔حکومت آٹے اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وطن کورپشاور میں کوہستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماسابق امیدوار این اے 23جہانزیب خان کی ساتھیوں قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔آفتاب احمد خان شیر پاو نے نئے انے والے افراد کو ٹوپیاں پہنائیں۔اور پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی چئیرمین سکندر خان شیرپاو،صوبائی جنرل سیکرٹری طارق خان اور دیگر پارٹی رہنماء بھی موجود تھے۔