لوئردیر(مانندنیوز)تحصیل خال مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرہ زیر اہتمام تحصیل خال جماعت اسلامی منعقد ہوا۔احتجاجی مظاہرہ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کمرٹوڑ مہنگائی اور بے روزگاری کرپٹ حکومت کی مکمل ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے حکمران روزمرہ اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا موازنہ دوسرے ممالک سے کررہے ہیں کہ پاکستان میں دیگر ممالک کے نسبت سستا ہے لیکن یہ موازنہ کیوں نہیں کررہے ہیں کہ دیگر ممالک میں آگر مہنگا ہے تو مزدور کی دیاڑی کتنا ہے انہوں نے کہا کہ بےتحاشا مہنگائی اور بے روزگاری سے غریب عوام مرنا لازمی ہوگیا موجودہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مہنگائی کے خلاف اور نااہل کرپٹ حکومت سے مکمل چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے ۔ کیونکہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔