بٹ خیلہ(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملاکنڈ امجدعلی خان نے کہا ہے کہ آئیندہ انتخابات میں خواتین معزور افراد اور خواجہ سراء کو ووٹ دینے کے لئے بھرپور کوشش کی جائیگی جن افراد کا عمر 18 سال ھو وہ جلد از جلد قومی شناختی کارڈ بنالیں تاکہ ان کے ووٹ کا اندراج کیجئے ان خیالات کا اظہار انھوں نے بٹ خیلہ میں سی آر ڈی اور ریمپ کے اشتراک سے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے اجلاس میں ویلج کونسل بائزئ کے ویلج چیرمینوں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملاکنڈ امجد علی خان ڈائریکٹر امجدعلی شاہ صحافی شریک ہوئے اجلاس میں خواتین کے ووٹ بڑھانے خواجہ سراء اور معزور افراد کو بھرپور نمائیندگی دینے اور ووٹروں کے اندراج و انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے اگاھی مھم چلانے پر زور دیا گیا اجلاس میں سی آر ڈی کے چیئرپرسن میڈم مسرت جبین سید نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا جوکہ اکثریت سے منظور کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر ملاکنڈ امجدعلی خان نے کھا جنرل الیکشن سے قبل ھر وہ فرد جس کا عمر18سال ھوچکا ھے وہ جلد از جلد قومی شناختی کارڈ بنالیں تاکہ ان کے ووٹ کا ندراج ھوجائے اور انتخابی عمل میں شامل ھو جائے جماعت اسلامی کے رھنما سابق ناظم و ڈسٹرکٹ ممبر امجد علی شاہ نے کھا کہ کسی بھی ملک کے ترقی خوشحالی اور عوام کے بھتری میں بلدیاتی انتخابات اور نمائیندے ریڑھی کی ھڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر افسوس کہ اس طرف کوئی خاص توجہ نھیں دیا جاتا شرکاء نے قرار داد کے زریعے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے کوٹہ کو ڈویژن کے بنیاد پر کرانے انتخابی عمل میں خواتین خواجہ سراء اور معزور افراد کو بھرپور نمائندگی دینے سرکاری محکموں میں خواجہ سراء اور معزور افراد کےلئے ملازمت کوٹہ رکھنے کا مطالبات پیش کئے گئے۔