چکدرہ (مانند نیوز) امیرجماعت ا سلامی سراج الحق کی کال پر تحصیل ادینزائی میں اٹا بحران اورمہنگائی کیخلاف چکدرہ پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ سے خطاب کر تے ہو ئے تحصیل امیر ادینزائی ڈاکٹر بشیر محمد، جنرل سیکرٹری فاروق عبید اللہ خان،ضلعی شوریٰ ممبران سابق ناظم رحمان یوسف،رحیم اللہ ایڈوکیٹ کا خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی ادینزائی کے زیر اہتمام ملک میں اٹا بحران اور بے تحاشہ مہنگائی و بے روزگاری کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے تحصیل امیر ادینزائی ڈاکٹر بشیر محمد، جنرل سیکرٹری فاروق عبید اللہ خان،ضلعی شوریٰ ممبران سابق ناظم رحمان یوسف،رحیم اللہ ایڈوکیٹ نے خطاب کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں جماعت اسلامی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے لوگوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس پر اٹا بحران اور مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذرعی ملک میں عوام اٹے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہیں اور موت کو گلے لگارہے ہیں پی ڈی ایم اور پی ٹی ائی دونوں مہنگائی اور اٹا بحران کے ذمہ دار ہے ملک میں غربت ختم کر نے کے بجائے غریبوں کو ختم کیا جارہا ہے ملک میں سیاسی دہشت گردی عروج پر ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ملک میں اٹا چینی اور اشیاء خوردنی کی قمتیں اسمان کو چھو رہی ہے۔ پی ڈی ایم حکومت صرف اپنے خلاف مقد مات ختم کر نے کے لیے ائی لیکن عوام کا اج تک نہیں پوچھا ۔عوام کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے اور عوام سب سے مایوس ہوکر جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔