بٹ خیلہ (مانند نیوز)بٹ خیلہ میں دن کو سی این جی پمپس بند کرنے کے باوجود محلہ نوبھاربٹ خیلہ سمیت دیگر محلوں میں گھنٹوں گھنٹوں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے گھریلوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا عوامی حلقوں کا اعلئ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل انجمن تاجران بٹ خیلہ اورسی این جی پمپوں کے نمائیندوں کے باھمی مشاورت سے اے سی بٹ خیلہ کے دفتر میں فیصلہ کیا گیا کہ گھریلوں صارفین کی مشکلات کم کرنے کے لئے دن کو سی این جی کے استمعال پر مکمل پابندی عائد ھوگی تاھم اس فیصلے پر عمل کرنے کے باوجود بٹ خیلہ کے نوبھار گنبد اور دیگرمحلوں سھارا دن گھنٹوں گھنٹوں تک سوئی گیس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جس کیوجہ سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اعلئ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔