پبی (نمائندہ مانند) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان کا اکوڑہ سرکل کے دور دراز علاقے چوکی صابر آباد(نظام پور) اور چوکی خیرآباد کا دورہ۔ریکارڈ کی جانچ پڑتال۔سیکیورٹی چیک کرکے مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان نے نوشہرہ کے دور دراز چوکی صابر آباد (نظام پور) اور چوکی خیر آباد کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ نے چوکیات کا جملہ ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی،حوالات کا جائزہ لیا۔ اہلکاروں کے رہائشی کمروں،انکو دی جانے والی سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات چیک کئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ نے موجود پولیس افسران کو سیکیورٹی سے متعلق احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی الرٹ رہ کر مشکوک افراد کے نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ نے علاقہ صابر آباد ,خیر آباد اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور علاقے میں امن و امان کا تفصیلی جائزہ لیا۔