پاراچنار (مانند نیوز)اسلامیہ پبلک سکول مہدی آباد پاراچنار میں سالانہ تقسیم انعامات کا پرواگرام منعقد ہوا جس میں ننھے بچوں کے مابین تقریری مقابلے ہوئیاور ملی نغمے پیش کئے گئے پاراچنار پاک افغان سرحد کے قریب اسلامیہ پبلک سکول مہدی آباد میں بچوں کے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈئیر شہزاد عظیم مہمان خصوصی تھے 113 وینگ کے ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل رمضان مرتضٰی، ایم پی اے سید اقبال میاں سمیت قبائلی عمائدین و والدین نے تقریب میں شرکت کی سکول کے بچوں نے تقاریر اور ملی نغمے بھی پیش کئے بچوں نے پی ٹی شو کا بہترین مظاہرہ پیش کیا سکول میں نمایاں پوزیشن لینے والے اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے