کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کوہاٹ کی جانب سے ہنگو بائی پاس پر مختلف دکانوں کی فوڈ سیفٹی انسپکشنز تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم کی خصوصی ہدایت پر فوڈ سیفٹی آفیسر محمد وقاص فردوس کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی آفیسرمحمد سلمان اور لیب انالسٹ محمد شاہد نے مختلف دوکانوں کی انسپیکشن کی جن میں کریانہ سٹور، دودھ کی دکانیں،کباب اور بیکریاں شامل تھیں۔ دکانداروں کو بہتری کے نوٹس دیئے گئے جبکہ ایک دکان سے ممنوعہ سپاری برآمد کرکے دکان کو سیل کیا گیا جبکہ خراب تیل استعمال کرنے پر ایک کباب والے کو جرمانہ کیا گیا۔جدید موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کی مدد سے تیل،پانی اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی موقع پر ٹیسٹنگ کی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرکاکہناتھاکہ خوراک کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔