اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان کا مردم شماری سے متعلق جاری ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مردم شماری سے متعلق جملہ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاکستان بھر میں ساتویں پاپولیشن اینڈ ہاؤسنگ مردم شماری کا آغاز ہورہا ہے۔ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال میں بھی مردم شماری کے سلسلے میں سپروائزرز اور انیومیریٹرز کے لئے پانچ روزہ ٹرینگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔مردم شماری کے حوالے سے پانچ روزہ ٹریننگ کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان نے گورنمنٹ ہائی سکول بونی کا دورہ کیا جہان ٹریننگ کا پہلا روز تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹریننگ سیشن کا جائزہ لیا اور ٹریننگ کے بابت جملہ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہون نے جملہ شرکاء کو ٹرینگ کے حصول میں دلچسپی لینے اور اپنے امور کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہچانے کی ہدایت کی۔