اسلام آباد،جدہ (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور سعودی عرب کی دعوت پر 4 روزہ عالمی حج کانفرنس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے،حج درخواستیں فروری  کے آخر تک طلب کئے جانے کا امکان ہے: ترجمان مذہبی امور کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو سعودی ویژن 2030 کی روشنی میں جدید حج  انتظامات اور سہولیات پر بریفنگ دی جائے گی۔مفتی عبدالشکور  سعودی ہم منصب سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں  اور اداروں کا دورہ کریں گے۔مفتی عبدالشکور نے گذشتہ روز بس ٹرانسپورٹ کمپنی نقابہ سیارات کے چیئرمین اسامہ سمکری سے ملاقات کی۔منی، مزدلفہ، عرفات میں حجاج کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امسال حج درخواست گزاروں کیلئے پاکستان میں بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہو گا۔حج 2023کے درخواست گزاروں کیلئے پاکستانی مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی میعاد26 دسمبر، 2023 ہو گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی 2023 کا اعلان کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے