راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عومی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج سے اہم سیاست شروع ہونے جارہی ہے۔100دن میں حکومت کے ہنی مون کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہوگا۔حکومت کی کوئی ساکھ نہیں۔متحدہ عرب امارات نے پیسے واپس منگوا لئے۔سعودی عرب میں آرمی چیف کی وجہ سے مددمل سکتی ہے،ان کی وجہ سے نہیں۔77وزراء 165لگثری گاڑیاں اورچارٹر جہاز کیلئے  پیسے ہیں،آٹے کے تھیلے کے لئے پیسے نہیں۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیرخزانہ نے6ارب ڈالرکمرشل اکاؤنٹ کاحوالہ دیکر فارن اکاؤنٹ ہولڈروں کوخوف زدہ کردیامعاشی سیاسی عدم استحکام صوبائی یکجہتی کے لئے بھی خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب اورمقروض کاکوئی ملک دوست نہیں ہوتااسے استعمال کیاجاتاہے،پاکستان کوخطرہ بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندرسے ہے،ملک بچانے کافیصلہ شفاف الیکشن کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے