اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیلاب سے تباہی کا تخمینہ اتنا زیادہ ہے کہ ہمیں مزید امداد کی ضرورت ہے۔جنیوا میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرینِ سیلاب کی بحالی کے لیے لگائے گئے تخمینے میں 50 فیصد پاکستان اپنے وسائل سے خرچ کرے گا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بحالی کے لیے پاکستان کو 16.3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے، مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا، سیلاب متاثرہ آخری شخص کی بحالی تک کوششیں جاری رکھیں گے، سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔وفاقی  وزیرِ خزانہ نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کے لیے سکول موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے زراعت، لائیو سٹاک اور انفراسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے، ہم نے اپنے وسائل سے کافی حد تک سیلاب متاثرین کی مدد کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے