اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)ملک میں جاری مہنگائی کی غیر معمولی لہر کے دوران دارالحکومت اسلام آباد میں نان کی قیمت میں یکدم 10 روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد تندور مالکان صارفین سے 25 سے 30 روپے فی نان وصول کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کے برطرف ہونے اور پی ڈی ایم کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے روٹی کی قیمت میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بعض  نان بائیوں نے بتایا کہ نان کی نئی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ روٹی اسلام آباد میں بعض علاقوں میں 25 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔اس وقت ایک نان کا وزن 120 گرام سے 125 گرام ہے۔شہریوں کا کہنا  ہے کہ نان خریدنا ہماری استطاعت سے باہر ہو گیا ہے، ایک اوسط خاندان 10 نان خریدتا ہے جس پر اب ایک وقت کے کھانے کیلئے  300 روپے خرچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، انتظامیہ کا ان تاجروں اور مِل مالکان پر کوئی کنٹرول نہیں ہے جو اپنی مرضی سے قیمتیں مقرر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ٹیمیں بازاروں میں قیمتوں کو چیک کرنے کے لیے نظر نہیں آرہیں اور دکانداروں کو اپنے من مانے ریٹ مقرر کرنے کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے