بدین(مانند نیوز ڈیسک)بدین میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں سے روٹی کا حق بھی چھین لیا گندم کا  آٹا غریبوں کے خرید قوت سے باہر ہوتا جارہاہے آ ٹے کی قیمتوں میں روزبروز اضافہ کی وجہ سے کی افراد ذہنی مریض بن گئے،  شہر  میں آٹے کی قیمت 160 جبکہ گردنواح میں اس سے بھی تجاوز کر گئی ہیں، انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔تفصیلات کے مطابق بدین شہر میں آٹے کی قیمتوں میں بے پناہ اضا فہ ہو تا جارہاہے جس کی وجہ سے غریب و متوسط طبقے سے روٹی کھانے کا حق بھی چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے بدین شہر میں آٹے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے 75 روپے کلو فروخت ہونیوالا آٹا 160 روپے کلو سے بھی تجاوز کر چکا ہے جبکہ گردونواح میں مذکورہ قیمتوں سے بھی تجاوز کر چکا ہے بدین میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے غریب تو غریب مڈل کلاس طبقے کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا یے جبکہ غریب سے تو جیسے روٹی کھانے کا حق بھی چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس تمام تر صورتحال پر ضلعی انتظامیہ مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے جو لمحہ فکریہ ہے دوسری جانب دودن قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کے پانچو ں تعلقوں میں سستے آٹا فروخت کرنے کے  سٹال تو لگائے تھے لیکن اتنا قلیل آٹا جیسے آٹے میں نمک کے برابر پتہ ہی نہی چلا کہ کب آٹا آیا کب ختم ہو گیا جبکہ آٹے کے حصول میں شہری گتھم گتھا بھی نظر آئے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں آٹے کی خود ساختہ بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں ورنہ ضلع میں آٹے کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے