ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز) صحافیوں کے ایک وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات، ملاقات کرنے والوں میں ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے اور بیٹنی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری نثاربیٹنی، ڈیجیٹل میڈیا کلب ڈیرہ کے نائب صدر اسد عباس اور پشتو نیوز ون کے بیوروچیف مسرور قریشی بھی شامل، گورنر سے صحافیوں کو درپیش مختلف چیلنجز پر گفتگو، گورنر کی قربان علی کو پشتو نیوز۔1 شروع کرنے اور نثاربیٹنی کو بیٹنی پریس کلب کا جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سے پشتو نیوز۔1 کے صحافیوں نے قربان علی کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والے وفد میں دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر صحافی اور ببٹنی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نثار بیٹنی، ڈیجیٹل میڈیا کلب کے نائب صدر اسد عباس اور بیوروچیف پشتو نیوز۔1 مسرور قریشی بھی شامل تھے، تقریبا تیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں صحافیوں نے گورنر خیبر پختونخوا کو صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیے ان سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی، صحافیوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، صحافی طبقہ اپنے آپ کو خطرات میں ڈال کر عوام کو اصل حقائق دکھانے کی کوشش کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے، گورنرخیبرپختونخوا نے صحافیوں کے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، اس موقع پر گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی نے ڈی آئی خان کے سنئیر صحافی نثار بیٹنی کو بیٹنی پریس کلب کے انتخابات کے کامیاب انعقاد اور جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی جب کہ بیٹنی پریس کلب کے دیگر عہدیداران اور ممبران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور قربان علی کو چینل پشتو نیوز۔1 شروع کرنے پر مبارکباد دی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے