سوات (مانند نیوز)سوات بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والا شوہر گرفتار، الہ قتل بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق: تھانہ بحرین پولیس کو سیرئی مانکیال میں قتل کی واردات پیش انے کی اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او بحرین، انچارج چوکی مانکیال سلیم خان بمعہ دیگر پولیس نفری موقع واردات پر پہنچ کر مسماۃ (ت) ڈیڈ باڈی کو غرض پوسٹ مارٹم سول ہسپتال مدین منتقل کیا گیا جہاں مقتولہ مسماۃ (ت) کے والدہ نے پولیس کو بیان دیا کی اس کی بیٹی کی 8/9 مہینے قبل مسمی محمد نواز ولد ظاہر شاہ سکنہ بڈئی سیرئی سے ہو گئی تھی اور میری بیٹی چند دن پہلے ہمارے گھر اکر اپنے شوہر سے گھریلوں ناچاقی اور اسے مارنے کا ذکر کر چکی ہے، والدہ کے بیان پر پولیس نے ملزم محمد نواز پر بوجہ گھریلوں ناچاقی اپنے بیوی کو قتل کرنے کے روپرٹ درج کرکے ملزم کو چند گھنٹوں میں آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔