سوات (مانند نیوز)سوات  ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجادخان نے ہدایت کی ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے بالائی اور برفباری والے علاقوں میں پولیس امدورفت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے،انھوں نے برفباری والے علاقوں میں پولیس کو شاہراہوں پر الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی تاکہ وہاں پر موسمی حالات یا برفباری کی وجہ سے مسافروں، سیاحوں اور باہر سے آنے والے دیگر وزیٹرز کو کسی تکلیف کا سامنا نہ پڑے،ار پی او ملاکنڈ نے برفباری دیکھنے کی غرض سے انے والے سیاحوں کو پیغام دیا کہ وہ سیاحتی مقامات میں جانے کے حوالے سے وہاں پر موجود پولیس سے رہنمائی حاصل کیا کرے تاکہ انہیں کوئی ناخوشگوار مسلہ یا تکلیف پیش نہ آسکیں، پولیس فورس کے نوجوان سیاحوں اور وزیٹرز کی حفاظت و معاونت اور سہولت کیلئے حاضر رہیں گے،یہ ہدایات انھوں نے حالیہ برف باری اور موسمی حالات کے پیش نظر چترال،دیر بالا اور سوات سمیت ملاکنڈ ریجن کے دیگر اضلاع میں برف باری والے علاقوں سے گزرنے والی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور برفباری والے مقامات تک جانے والے سیاحوں کی آمد کے پیش نظر اضلاعی پولیس کو صادر کیے،ار پی او کا کہنا تھا کہ ٹورسٹس برفباری والے علاقوں میں جانے کیلئے تمام درکار حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے سفر کرے تاکہ وہ کسی بھی تکلیف سے محفوظ ہوں،انھوں نے کہا کہ سوات میں برفباری والے علاقوں کے  راستوں اور لواری ٹنل کے اس پاس علاقوں میں پولیس  ٹورسٹس اور دیگر ویزیٹرز کی حفاظت اور سہولت کیلئے حاضر رہے گی جبکہ اس ضمن میں کسی بھی تکلیف کی صورت میں مقامی پولیس کے دئے گئے ایمرجنسی نمبرز پر مدد حاصل کرنے کیلئے رابطہ رکھیں،واضح رہے کہ آر پی او ملاکنڈ نے گزشتہ روز ٹورسٹس سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے از خود مالم جبہ کا دورہ کیا تاکہ وہاں پر پولیس کی جانب سے ٹورسٹس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جاسکیں،انھوں نے اس موقع پر پولیس ٹورسٹس فیسلٹیشین سنٹر کا معائنہ بھی کیا اور موقع پر پولیس کو ہدایت کی کہ باہر سے آنے والے مہمانوں کی سہولت اور معاونت میں پولیس کی جانب سے کوئی کثر باقی نہ رہے،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے