جمرود(نمائندہ مانند )جمرودمیں سرکاری آٹا کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف خواتین کا احتجاج،پاک افغان شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند۔ضلع خیبر تحصیل جمرودسے تعلق رکھنے والے غریب خاندانوں کی خواتین کی سرکاری سستا آٹا تک رسائی نہ ہونے اور غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف جمرودبائی پاس کے نزدیک پاک افغان شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں کوئی مرد نہیں ہیں غربت کے باعث مہنگا آٹا خرید نہیں سکتے اور روزانہ سرکاری سستا آٹاخریدنے کے لئے آتے ہیں پھر بھی سارا دن گزار کرخالی ہاتھ گھر چلے جاتے ہیں بچوں کو کھانا کھانے کے لئے روٹی نہیں ہیں اس لئے روڈ کو بند کرنے پر مجبور ہوگئے۔ اس حوالے سے متحدہ آزاد پینل کے صدر و این سی ٹو کے چیئرمین شاہدخان، چیئرمین میاں جان اور چیئرمین سیراج نے قلیدی کردار ادا کرتے ہوئے احتحاجی مظاہرین کے ساتھ فوری مزاکرات شروع کئے جس میں کامیاب ہوگئے اورفوری طور پر روڈ کو کھول دیا۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر جمرود کے افس میں سرکاری آٹے کے بارے درپیش مسائل پر اہم اجلاس بھی ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر جمرود عرفان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احسن طاہر، چیئرمین حاجی عبدالمں نان، چیئرمین شاہد خان چیئرمین میاں جان،قومی مشر سید کبیر آفریدی جمرود پریس کلب کے صدر ساجدعلی کوکی خیل  اور کابینہ نے شرکت کی،اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کہ روزانہ کے بنیاد پر جمرود تحصیل میں  این سی وی سی میں سرکاری آٹا تقسیم کیا جائے گا روزانہ ایک ٹرک مقررہ شیڈول کے تحت مزکورہ علاقوں تقسیم کیا جائیگا،ہر علاقے میں مقررہ تاریخ پر غریب عوام کو گھر کے دہلیز پر سرکاری آٹا سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوگی،  ملک میں کوئی قحط نہیں ہے مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ عنقریب ہوگا،پنجاب نے بھی خیبرپختونخوا کا کوٹہ بڑھا دیا ہے اور یوکرائن سے بھی خیبرپختونخوا کے لئے گندم پہنچ گئی ہے آج بھی فی تھیلہ دو سو روپے سستا ہوا اور مزید بھی سستا ہوگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے