پشاور(مانند نیوز)قومی وطن پارٹی شعبہ خواتین کے زیر سایہ پی کے 78 کی خواتین پر مشتمل ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔قومی وطن پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری، ممتاز قانون دان اور سماجی کارکن تانیہ گل ایڈوکیٹ نے شعبہ خواتین کی منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی سیاست میں خواتین کو پرپور مواقع دینے کی قائل سیاسی جماعت ہے۔ اور اس کا عملی ثبوت یہ ہے کہ آج قومی وطن پارٹی میں خواتین کئی اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ قومی وطن پارٹی کے مقابلے میں دوسرے سیاسی جماعتوں میں خواتین کے پارلیمانی کردار کا جائزہ لیا جائے تو ہماری سیاسی، پارلیمانی اور انتخابی تاریخ اس کی گواہ ہے کہ مساوی شہری ہونے کے ناطے خواتین کو ملکی سیاست میں وہ کردار ادا کرنے کا موقع نہیں ملا اور نہ ہی دیا گیا جو اس کا بنیادی حق ہے مگر اب وقت کے ساتھ ساتھ قانون سازی اور سیاسی شعور میں اضافے کی وجہ سے خواتین کا کردار بڑھ رہا ہے۔لیکن کئی ایک محرکات ایسی ہے جو خواتین کی سیاست میں حصہ لینے کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔کیونکہ تاریخی اعتبار سے ہمارا معاشرتی مردوں کی زیر اثر ہیاور ہم تعلیم اور شعور کی کمی کے باعث اس خطیکیصدیوں پرانے رسم و رواج سے آزاد نہیں ہوسکے اور یہ سوچ ہماری نسلوں کے ساتھ پروان چڑھی ہے جس کی تبدیلی میں وقت لگے گا۔قومی وطن پارٹی پارلیمانی لیول پر خواتین کو محصوص نشستوں کے ساتھ ساتھ جنرل نشستوں پر بھی انتخابات میں ٹکٹ دینے کی قائل ہے۔ پارلیمنٹ میں خواتین کی موجودگی انتہائی اہم ہے آگر پارلمینٹ میں ان کی موثر نمائندہ ہوگی تو اپنی آواز بھر پور طریقے سے اٹھاسکیں گی۔قومی وطن پارٹی کے منشور میں خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے حوالے سے کئی ایک نکات موجود ہے۔جس کے مطابق خواتین اس سسٹم میں رہتے ہوئے نہ صرف مخصوص نشستوں پر بلکہ جنرل نشستوں پر بھی الیکشن لڑکراسمبلوں میں آئے اور جمہوریت میں اپنا کردار اداکریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے