پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاور میں فی کلو آٹے کی قیمت 160 روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ روٹی بھی 30 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے پشاور میں روٹی کی قیمت40روپے کر دی گئی ہے جبکہ اندرون شہر،قصہ خوانی،خیبر بازار،شعبہ اور نمک منڈی سمیت دیگر علاقوں میں بھی روٹی40روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں آٹے کا بحران جاری ہے اورصوبائی دارالحکومت میں آٹے کے نرخ بے قابو ہو گئے ہیں۔فی کلو آٹے کی قیمت 160 روپے سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ گندم اور آٹے کے نرخ بڑھنے کے بعد نانبائیوں نے بھی روٹی کی قیمت بڑھادی جس کے بعد پشاور میں روٹی بھی 30 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے جبکہ اندرون شہر اور پشاور صدر میں روٹی 40روپے میں فروخت کی جانے لگی ہے۔اسی طرح بیکری کی مختلف اشیاء کے نرخوں میں بھی اضافہ کر دیاگیا ہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔